Posts

Showing posts from March, 2021

Nation Builder on Road....قوم کا معمار سڑکوں پر

Image
 کہا جاتا ہے کہ استاد قوم کا معمار ہے اور پاکستان  جیسے مسلمان ملک میں یہ مقولہ زبان زدِ عام ہونے کے باوجود بھی اپنی ساکھ نہیں رکھتا۔۔۔۔۔ درس و تدریس کے پیشے کو اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ پیغمبر اسلام احمد مصطفیٰ کا پیشہ بھی درس و تدریس ہی تھا۔۔۔۔۔ مگر بد قسمتی سے پاکستان میں گورنمنٹ سیکٹر کا سب سے کمزور طبقہ استاد کو ہی ما نا گیا ہے۔۔۔ اب تو حالت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ قوم کا معمار اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہے۔۔۔۔ بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوتی ، ہمارے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اتنے پڑھے لکھے ہونے کےباوجود بھی استاد کے لیے انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ"انہیں اپنا شوق پورا کرنے دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت پاکستان آ ئے دن ریاست مدینہ کی توہین کرتے ہوئے پاکستان جیسے ملک کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کرتی رہتی ہے۔۔۔ لیکن اس ریاست مدینہ میں پیغمبر انہ پیشے سے وابستہ استاد کو اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والی حکومت ایک کروڑ نوکریاں تو تا حال نہیں دے سکی، البتہ حاضر سروس ملازمین کی نوکری کو ختم کرنے کے در پر ہے۔۔ ا...